بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔
نصیرالدین شاہ نے اپنی سیریز ’تاج‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ ‘پاکستان میں بلوچی، باری، سرائیکی اور پشتو زبان بولی جاتی ہے لیکن بلاشبہ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی‘۔
اداکارہ منشا پاشا سمیت کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی اداکار کا حقیقت کے برعکس دیا گیا یہ بیان بالکل پسند نہیں آیا کیونکہ حقیقت یہ ہے سندھی پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔
اُنہوں نے نصیرالدین شاہ کے اس بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’بطور قابل فخر سندھی جوکہ اپنے گھر میں سندھی زبان بولتی بھی ہوں، میں اس رائے سے اختلاف رکھتی ہوں‘۔
یہاں ایک نظر دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر بھی ڈال لیتے ہیں۔