• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے  اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ بولرز میں787 پوائنٹس کے ساتھ شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن ہے۔

بھارت کے رویندرا جڈیجا کی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید