• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے ساف کپ میں پاکستان کی میزبانی کیلئے کلیئرنس دیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے اس ماہ ساف کپ میں پاکستان کی میزبانی کے لیے انڈین فٹبال حکام کو کلیئرنس دے دی۔

ذرائع کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارتی حکومت کی تمام متعلقہ وزارتوں نے پاکستان فٹبال ٹیم کی بنگلور آمد کی کلیئرنس دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پی ایف ایف کو باضابطہ دعوت نامے کے ساتھ انڈین اسپورٹس، داخلہ اور خارجہ کی وزارتوں سے کلیئرنس کے خطوط بھی بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی ایف ایف نے یہ دستاویزات اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور پھر پی ایف ایف کی درخواست پر ماریشیز میں انڈین ہائی کمیشن کو بھی بھیج دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے کل ماریشیز روانہ ہوگی اور وہیں سے وہ انڈین ویزا اپلائی کردے گی۔

تاہم انڈیا کی فلائٹ پر سوار ہونے سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کو پاکستانی حکومت کی کلیئرنس بھی درکار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ماریشیز میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے تاہم انڈیا میں ساف کپ میں شرکت پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید