• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹاریو دہشتگردی واقعے کو دو سال بیت گئے، متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب سے اظہارِ یکجہتی

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کے سانحہ کو دو سال گزر گئے، سیکڑوں افراد نے متاثرہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

20 سالہ ملزم نتھینیل ویلٹمین نے سائیڈ واک پر کھڑی ہنستی بستی پاکستانی فیملی کے چار افراد سلمان افضال، ان کی اہلیہ مدیحہ سلمان، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال پر پک اپ ٹرک چڑھا کر روند ڈالا تھا۔

لندن اونٹاریو میں اس سانحہ کی یاد میں اُسی مقام پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور متاثرہ فیملی کے عزیز و اقارب سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ 

تقریب میں شہر کے میئر جوش مارگن، اسلاموفوبیا کے خاتمہ کے لیے نامزد کردہ کینیڈین نمائندہ عامرہ ایلغوابی اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلاموفوبیا کے خاتمہ کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ ملزم کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف باقاعدہ ٹرائل 5 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید