• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء پیش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر پیش ہو گئے۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور کیس میں کچہری میں مصروف ہیں، وہ 1 گھنٹے تک آ رہے ہیں، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

وکیل علی اعجاز بٹر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 18 کیسز ہیں۔

اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے ہدایت کی کہ آپ لوگ اپنی مینجمنٹ کے حساب سے عدالت میں پیش ہو جائیں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی شاملِ تفتیش ہوئے؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جو وصول بھی کر لیا گیا ہے۔

اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے وکیل سے ذاتی حیثیت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے شاملِ تفتیش ہونے سے متعلق قانونی نکات پر معاونت طلب کر لی۔

اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید