• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ اہم بجٹ ہے، نمائندہ آئی ایم ایف

 پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجٹ پاس کروانے سے پہلے آئی ایم ایف بورڈ کے آخری جائزے کا سامنا ہے، پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ اہم بجٹ ہے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ امید ہے بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا۔

آئی ایم ایف نے ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کو آزادانہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جائزے سے پہلے فنانسنگ کیلئے 6 ارب ڈالر کا فرق ختم کرنا ہوگا، اس مقصد کیلئے مضبوط اور قابل اعتماد فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید