• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ کے فلم بین دل بڑا کرتے ہوئے ہندی فلموں کو قبول کریں، شاہد کپور

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان کے فلم بینوں سے کہا ہے کہ وہ ہندی فلموں کو قبول کریں، انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ کھلا دل ہونا چاہیے۔  

شاہد کپور کے مطابق بالی ووڈ نے بہت اچھی ایکشن فلمیں بنائی ہیں لہٰذا میں ساؤتھ کے فلمی شائقین سے کہوں گا کہ وہ ہندی فلمیں بھی دیکھیں۔ 

42 سالہ شاہد کپور جنہوں نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2003ء کی فلم عشق وشق سے کیا تھا، اب وہ ہدایتکار علی عباس ظفر کی ایکشن فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ میں نظر آئیں گے۔ 

انہوں نے ساؤتھ کے فلم بینوں سے کہا کہ جس طرح ہندی فلمیں دیکھنے والے کھلے دل کے ساتھ ساؤتھ کی فلمیں دیکھتے ہیں اسی طرح جنوبی بھارت کے فلم بینوں کو بھی ہندی فلموں کو قبول کرنا چاہیے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید