کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں سوتیلے باپ نے 2 سال کے بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بچے کو تشدد کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو گی
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے
عدالت نے مزید کہا کہ متاثرین میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔
روانگی سے قبل ریچھ رانو کو خصوصی پنجرے میں رکھا گیا۔ پنجرے میں ریچھ رانو کے ردعمل، خوراک اور صحت کو جانچا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے
گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برطرف اہلکار راحت علی اور ساتھی شامل ہیں۔
لاہور شہر میں اسموگ کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا ہے ، یہ بات ختم ہوگئی۔
پیپلز پارٹی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے اختیارات رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے 27 ویں ترمیم کا ڈرافٹ ہم سے شیئر کیا ہے، اس آئینی ترمیم پر اپنی پارٹی سے پہلے مشاورت کریں گے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کی سیکیورٹی سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے،یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ نے دوحہ میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔