• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 24-2023ء: آئندہ سال ملک میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئے بجٹ میں اگلےسال ملک میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا کہ 250 منی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے اس منصوبے پر 12 ارب روپے لاگت آئے گی، وفاق اور صوبے پچاس، پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں 60 منی اسپورٹس کمپلیکس، خیبرپختون خوا کے 34 اضلاع میں 50 منی اسپورٹس کمپلیکس، سندھ کے 29 اضلاع میں 40 منی اسپورٹس کمپلیکس جبکہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں 30 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 70 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختون خوا میں ضم 10قبائلی اضلاع میں بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید