• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس و مہارت دکھانے کا موقع، پاکستانی اسپنرز کے ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنرز فخرزمان اور عابد علی کو کیمپ میں شامل کرلیا ہے جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ فہیم اشرف بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے فاسٹ بولرز کے کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ افتخار احمد اور فہیم اشرف حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں۔ اسپنرز کے لیے خصوصی کیمپ ہفتے کے روز سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں سخت ٹریننگ کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے اور فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں ٹریننگ کرکے خود کو سری لنکا کے دورے کے لیے تیار کرسکیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اسپنرز کے کیمپ کے شیڈول کے مطابق تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح دس بجے سے بارہ بجے تک اور پھر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔ 14 اور 15 جون کو صبح اور دوپہر کے ٹریننگ سیشنز ہونگے۔ کیمپ میں مدعو کیے گئے اسپنرز یہ ہیں۔ ابرار احمد ، علی اسفند،عرفات منہاس ، فیصل اکرم ، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم اور زاہد محمود ۔ کیمپ میں شامل بیٹرز یہ ہیں۔ عبداللہ شفیق، عابدعلی، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ،عمیر بن یوسف،صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور طیب طاہر۔

اسپورٹس سے مزید