• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے لمبا اور ضعیف مگرمچھ 120 سال کا ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں موجود جسامت اور عمر کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ 120 سال کا ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نمکین پانی میں رہنے والا یہ مگرمچھ 1987 سے مرین لینڈ میں مگرمچھوں کے پارک میں موجود ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 18 فُٹ ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے مگرمچھ کو سالگرہ کے موقع پر کھانے کے لیے مرغی اور مچھلی دی گئی جو کہ اس کے پسندیدہ کھانوں میں شامل ہے۔

حکام کے مطابق 1984 میں اس مگرمچھ کو پکڑتے وقت اس کی عمر 30 سے 80 سال کے درمیان تھی اور امکان ہے کہ اب اس کی عمر 120 سال ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انسانوں کے پکڑے اور اب تک ان کی تحویل میں رہنے والے اس مگرمچھ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل اس مگرمچھ کو کئی اہم غیرملکی شخصیات بھی دیکھ چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ، چین کے صدر شی جن پنگ اور آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم بھی اس مگر مچھ کو دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید