کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آج کیف پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد یوکرین کو اپنی حمایت کا یقین دلانا ہے۔
یوکرین روس کے خلاف ایک بڑا جوابی آپریشن کر رہا ہے اور اسے روسی فضائیہ کی طرف سے معمول کے حملوں کا سامنا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے 2014 سے اب تک روس اور اس کی پراکسی فورسز کے خلاف لڑائی میں مرنے والے یوکرینی فوجیوں کیلئے کیف میں قائم یادگار کا دورہ کیا۔
کینیڈا نیٹو فوجی اتحاد کا رکن ہے، کینیڈا میں یوکرین کے تارکین وطن کی بڑی آبادی ہے۔
کینیڈا نے فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک یوکرین کی فوجی اور مالی معاونت کی ہے۔
وزیراعظم ٹروڈو کا یہ دورہ غیر اعلانیہ تھا، گزشتہ رات ہی روس نے پولٹاوا، خارکیف، اوڈیسا کے علاقوں میں میزائل اور ڈرون داغے تھے۔