• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومیسہ خان نے ڈکی بھائی کے ساتھ وی لاگز نہ بنانے کی وجہ بتادی


پاکستان کی نامور ٹک ٹاک اسٹار، اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر رومیسہ خان نے اپنے ہم منصب سعد الرحمن المعروف ’ڈکی بھائی‘ کے ساتھ مزید وی لاگز نہ بنانے کی وجہ بتادی۔

نامور ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

تابش ہاشمی کی میزبانی میں اُنہوں نے دوران شو اپنی زندگی کے یادگار واقعات سنائے، شو میں حاضرین نے بھی نامور ٹک ٹاکر سے من پسند سوال پوچھے اور رومیسہ خان نے حاضرین کو اپنی خوبصورت آواز میں گیت سنا کر خوب محظوظ کیا۔

پروگرام میں شریک حاضرین میں سے ایک مداح نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا کہ وہ اب سعد الرحمن المعروف ’ڈکی بھائی‘ کے ہمراہ اب ویڈیوز کیوں نہیں بناتیں کیا آپ کی لڑائی ہوگئی ہے؟

مذکورہ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں لڑائی نہیں ہے، لیکن سعد الرحمن المعروف ’ڈکی بھائی‘ اپنے ہنی مون سے فارغ ہوں تو ایک ساتھ وی لاگ بنائیں گے۔ وہ گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں اور میں خود بھی ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور اور میں کراچی میں ہوں جب وہ کراچی آئیں یا میں لاہور جاؤں گی تو ضرور ویڈیو بناؤں گی۔

رومیسہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر میں اکیلے ویڈیوز بناکے شیئر کروں تو دیکھ لیجئے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید