• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیسٹ کرکٹر ابرار احمد۔۔۔جنگ فوٹو
ٹیسٹ کرکٹر ابرار احمد۔۔۔جنگ فوٹو

ٹیسٹ کرکٹر ابرار احمد نے کہا ہے کہ اس وقت میرا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے اور کیمپ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔

ابرار احمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، صبح کے سیشن میں ہمیں اسکلز کی ٹپس دی جاتی تھیں اور پھر دوپہر کو گراؤنڈ میں ہم ان ٹپس کے مطابق بولنگ پریکٹس کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ورائٹی کے لیے ٹریننگ کیمپ میں کام کیا ہے، سینئر اسپنرز نعمان علی اور زاہد محمود سے سیکھ رہا ہوں، کیونکہ جتنے مرضی تجربہ کار ہو جائیں کام تو کرنا پڑتا ہے، اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں بولنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بال سے کھیلوں اور مختلف بولنگ کروں۔

ابرار احمد کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میری وائٹ بال کرکٹ میں بھی پرفارمنس اچھی رہی ہے، لیکن اس وقت میرا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے اور میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کام کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ابرار احمد 18 فرسٹ کلاس میچز میں 104، لسٹ اے کے 12 میچز میں 17 اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ابرار احمد نے گزشتہ سال ملتان میں انگلینڈ کے خلاف شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ابرار احمد نے لاہور میں لگائے جانے والے اسپنرز کے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید