• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا دورہ امریکا، گجرات فسادات پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش کی جائیگی

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم کے امریکا کےسرکاری دورے سے قبل انسانی حقوق کے دو گروپس نے پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو نریندر مودی پر مبنی برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک دستاویزی فلم کی واشنگٹن میں اسکریننگ کے لیے مدعو کیا ہے جس میں 2002کے گجرات فسادات کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی قیادت پر سوال اٹھایا گیاہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں ،ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں مودی کے سرکاری دورے سے دو روزقبل 20جون کو پرائیویٹ طور پر یہ دستاویزی فلم دکھانےکا شیڈول بنایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید