کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ملزم مجتبیٰ اے این ایف کو مطلوب تھا، اس کا نام امیگریشن بلیک لسٹ ریکارڈ میں شامل تھا۔
مجتبیٰ وزٹ ویزے پر فلائٹ نمبر PK-213 سے یو اے ای جا رہا تھا، ملزم کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج تھا۔
ملزم کو بعد ازاں اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔