کوئٹہ۔(اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے نوا کلی میں چھ ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قاتل کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا سی آئی اے ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو نواکلی کے علاقے عبدالخالق روڈ کے رہائشی عبدالصمد ولد عبد القادر کو گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےہلاک کر دیا تھا ڈی آئی جی کوئٹہ۔غلام اظفر میسر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کی ٹیم تشکیل دی جس نے تمام خواہد اکھٹے کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم صادق عرف بالے اسکے ساتھی قرب خان کو گرفتار کر لیا۔