بھارت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک مہمان 2 سال تک بنا ادائیگی رہتا رہا اور اس دوران اس نے 58 لاکھ روپے کا بل بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص نے عملے کے ساتھ مل کر ہوٹل کو 58 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اس ہوٹل کی انتظامیہ نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
مقدمے کے مطابق انکش دتہ نامی شخص نے ہوٹل میں 603 دن قیام کیا جس کا بل 58 لاکھ روپے بنتا ہے تاہم یہ شخص کوئی بھی ادائیگی کیے بغیر ہی ہوٹل سے روانہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے ایک ملازم پر بھی اس کام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔