• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر حیدرآباد میں 2 خواجہ سراؤں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سرا گزشتہ رات موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران ان کو پتھروں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی عمر 25 اور 30 سال تھی، پولیس نے ایک گھنٹے بعد موقع  پر پہنچ کر چھری برآمد کرلی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید