ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں 0-4 شکست دے دی۔
بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اُدنتا سنگھ نے 1 گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔
پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔
بھارت نے میچ کے دوران 23 شوٹس ماریں، ان میں سے 7 ٹارگٹ پر لگیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی صرف 6 ہی شوٹس ماریں لیکن کوئی بھی ٹارگٹ پر نہ لگ سکی۔
کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔
دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔