• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی خوبصورتی کیلئے ہر شہری کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا‘ ارکان اسمبلی

کوئٹہ(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو‘ ارکان اسمبلی شاہینہ کاکڑ‘ احمد نواز بلوچ‘ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان روشن علی شیخ‘ ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مزمل حسین‘ زیڈ کے بی کے وائس چیئرمین حاجی محبت خان‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈنیٹر حاجی اختر کاکڑ‘ سینئر نائب صدر بلوچستان چیمبر آف کامرس آغا‘ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ‘ قیوم آغا سمیت دیگر نے بدھ کو ویلی فارم ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چشمہ اچوزئی میں ویلی فارم ہاؤس جو کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور زیڈ کے بی کا مشترکہ منصوبہ ہے، علاقے کے عوام کے مفادمیں بہتر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہر مکتبہ فکر کو چاہئے کہ وہ شہر کی بہتری‘ ترقی‘خوشحالی اور خوبصورتی کیلئے آگے آکر اپنا کردار ادا کرے کیونکہ اگر سب اپنا حصہ ڈالیں تو کئی مسائل خود بخود حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چشمہ اچوزئی میں فارم ہاؤسز کے قیام سے رہائشیوں کے مسائل حل ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید