امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے جواب دینے سے گریز کردیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بارے میں مخصوص معلومات نہیں، ہم باقاعدگی سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں اہم ہوتی ہیں، سمجھتے ہیں کہ مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان خطے ہی نہیں امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کو کہا جس پر امریکی سفیر نے مضبوط حمایت کا وعدہ کرنے سے گریز کیا۔