• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سب سے زیادہ مقبول پہلے ناموں میں ’محمد‘ سرِفہرست

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ مقبول پہلے ناموں میں ’محمد‘ سرِفہرست ہے۔

گلوبل انڈیکس نے سال 2023ء کی رینکنگ سے متعلق معلومات جاری کر دی ہیں۔

معیشت، سائنس، تعلیم، سفر، آرٹس، ٹیک، ڈیموگرافی، جغرافیہ، سیاست، ملٹری، نقشے، کھیل وغیرہ سے متعلق عالمی اعداد و شمار پر مبنی معلومات فراہم کرنے والے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مقبول ترین پہلا نام ’محمد‘ ہے۔

گلوبل انڈیکس کے مطابق  نام ’محمد‘ تقریباً 133,349,300 افراد کے نام سے پہلے استعمال ہوتا ہے۔

اسی طرح اس فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر نام ماریہ جبکہ تیسرے پر نوشی ہے۔

گلوبل انڈیکس کے مطابق وہ ممالک جہاں اسمارٹ فون کی لت کی شرح سب سے زیادہ ہے اِن  میں چین پہلے نمبر پر، سعودیہ عریبیہ دوسرے جبکہ ملائشیا تیسرے نمبر پر ہے۔

گلوبل انڈیکس کے مطابق 2023ء میں اگر فوجی طاقت کی درجہ بندی کی جائے تو اس میں سب سے پہلا نمبر امریکا، دوسرا روس اور تیسرا چین کا ہے جبکہ پاکستان کا نمبر اس فہرست میں ساتواں ہے۔

اسی طرح اگر کینسر ریٹ کی بات کی جائے تو دنیا میں سب سے زیادہ کینسر سے متاثر افراد کی تعداد ڈینمارک، پھر آئرلیند اور پھر بیلجیم میں پائی جاتی ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 144 ہے۔

گلوبل انڈیکس کے مطابق اگر دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پہلا نام ڈی آر کانگو، کمبوڈیا اور پھر کیمرون کا ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 23واں نمبر ہے۔

اسی طرح اگر بدترین ہوا کا معیار اور آلودگی والے شہر کی درجہ بندی سے متعلق بات کی جائے تو اس میں نیویارک پہلے، ڈھاکا دوسرے اور ڈیٹرؤٹ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں لاہور کا نمبر ساتواں ہے۔

سمندروں کو سب سے زیادہ آلودہ کرنے والے ممالک (سالانہ ٹن غیر منظم پلاسٹک) کی بات کی جائے تو اس میں بھارت پہلے، چین دوسرے جبکہ پاکستان 11ویں نمبر پر ہے۔


خاص رپورٹ سے مزید