• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: یومیہ 200 ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں

میو اسپتال میں یومیہ 200 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں
میو اسپتال میں یومیہ 200 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سمیت دیگر تمام شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز بڑھنے لگے۔

ڈاکٹر فرح کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں یومیہ 200 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ڈائریا اور بڑوں کو ہیٹ اسٹروک ہورہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے ہاتھ دھلوانے پر توجہ دی جائے ، گھر سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔

ڈاکٹر فرح نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ زیادہ پانی پیئیں اور او آر ایس کا استعمال بھی کریں۔

صحت سے مزید