• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی 15 برس میں کراچی کو پانی نہیں دے سکی، فیصل محمود

لندن( پ ر ) ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بھی یہ رونا رو رہے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بلاول ہاؤس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا تھا، اس وجہ سے وہ بھی ٹینکر کے زریعے پانی لینے پر مجبور ہیں، سوال یہ ہے کہ گذشتہ 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کراچی واٹر بورڈ کے اختيارات بھی سندھ حکومت کے پاس ہیں کیا سندھ حکومت بلاول ہاؤس کا پانی بھی بحال نہیں کرا سکتی تو یہ کیسے کراچی کی عوام کو ٹینکر مافیا سے نجات دلا کر پائپ لائنز کے زریعے پانی فراہم کرے گی، مرزا فیصل محمود نے کہا کہ کراچی میں 53 یو سیز کے بڑھنے کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کو جاتا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار، اختیار اور تمام شہریوں کی عزت نفس کی بحالی پر یقين رکھتی ہے ،ہم یہ سمجھتے ہیں بلدیاتی اختیارات سندھ اسمبلی سے نکال کر سندھ کے شہروں ،دیہاتوں،گوٹوں،محلوں اور گلیوں کے لوگوں کو دے دیئے جائیں تب ہی مسائل حل ہوں گے،مقامی مسائل بلدیاتی اداروں کے زریعے ہی حل ہونے چاہئیں،آج دنیا بھر میں ترقی بااختیار بلدیاتی اداروں سے ہی ممکن ہوئی ہے ، انہوں نے کہا اگر کراچی کو مثالی شہر بنانا ہے تو اس شہر میں مرد شماری درست کرانی ہو گی ، سب نے مردم شماری کے زریعے ایک ایک فرد کو درج کرانا ہے ، ڈیڑھ کروڑ سے زائد گمشدہ افراد کو ادارہ شماریات کے ریکارڈ میں شامل کرانا ہے ۔ کراچی کی درست آبادی کسی بھی طرح سے ساڑھے تین کروڑ سے کم نہیں ہے،درست گنتی ہو گی تو تمام مسائل جن میں فراہمی آب سے لے کر نکاسی آب ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم،صحت وصفائی کے خود حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید