بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
تصویر میں ریتھک وردی میں ملبوس ہیں اور دیکھنے میں لگ رہا ہے کہ کسی لڑاکا طیارے کو چھو رہے ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ لکھی، 24 جنوری 2024، ریتھک نے کہا کہ ’فائٹر‘ میں 7 مہینے رہ گئے۔
اس فلم کے ساتھ فلمساز سدھارتھ آنند اور ریتھک روشن کے درمیان تیسری بار اشتراک ہوا ہے۔
دونوں اس سے قبل ’بینگ بینگ‘ اور ’وار‘ میں کام کرچکے ہیں۔