بلوچستان ہائیکورٹ کے بعد لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے بھی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا۔
لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد عدالت عالیہ میں درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن آج ہونا تھے، گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشنز روکنے کا حکم دیا تھا۔