• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پشاورہائی کورٹ نے علی محمد خان کی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان کے خلاف محکمہ میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔ ان پر مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

قبل ازیں پشاور کی عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے 80 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیر مملکت علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں تھے۔ ان پر  غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید