کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے سیکورٹی پلا ن پر علمدرآمد شروع ہوگیاہے 493مقامات پر عید نماز کے اجتماعات ہوں گے سر کا ر ی و نجی عمارتوں،حساس مقامات اور مو یشی منڈیوں کے اطراف میں پولیس کی موبائل موٹر سائیکل گشت ،ایگل اسکواڈ، جبکہ تین ہزار سے زائد پولیس ٗ آر آر جی ٗ اے ٹی ایف ٗ ایف سی لیویز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے جنگ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے سیکورٹی پلان علمد آمد ایک ہفتے قبل ہی شروع کر دیا گیا تھا عیدگاہوں سے ملحقہ علاقوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی تمام تھانوں کے ایس پیز ٗ ایس ڈی پی اور ایس ایچ اوز منتظمین سے مکمل رابطے میں ہیں عید گاہوں میں آنے والے نمازی کو جائے نماز کے علاوہ کسی غیر ضروری سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی عید گاہوں میں جانے اور باہر آنے کے لئے الگ الگ راستے متعین ہوں گے۔ عید گاہوں کے قریب اور شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل ٹیم عید گاہوں میں سویپنگ اور سرچنگ کرے گی جبکہ عیدگاہو میں واک گیٹ نصب ہوں گے اور تلاشی بھی لی جائےگی عیدگاہوں کے قریب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی انہوں بتایا کہ چار مقامات پر کوئیک ریسپائنس فورس بھی تعینات رکھی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار وا قعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔