• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو مجھے شوکاز ملا: پرویز خٹک

پرویز خٹک—فائل فوٹو
پرویز خٹک—فائل فوٹو

سابق پی ٹی آئی رہنما، بزرگ سیاستداں پرویز خٹک نے شکوہ کیا ہے کہ میں کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو مجھے شوکاز ملا ہے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہماری صوبے کی اپنی روایات ہیں، ہم سیاست میں دشمنی نہیں کرتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے جو ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد بہت جلد ائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید