• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6ہزار 200 میٹرک ٹن آلائشیں اور کچرااٹھایا، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے ایام میں شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے آپریشن کلین اپ کیا گیا اس کے دوران 6ہزار 200میٹرک ٹن آلائشوں اور کچرے کو اُٹھانے کیلئے 200سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ہمراہ 1600سے زائد عملے نے اپنی ذمہ داریاں احسن طور ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی کے ہمراہ باچا خان چوک پر پریس کانفرنس کے دوران کیا ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور ہر سال کی طرح عیدالضحیٰ کے موقع پر اس سال بھی خصوصی آپریشن کے ذریعے عید کے تین دنوں میں 6ہزار 2سو میٹرک ٹن کچرہ اور آلائشیں اُٹھانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اس آپریشن میں 1600آفیسران اور عملہ ذمہ داری نبھا رہا تھا اور 200 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں آلائشوں کو شہری علاقوں گلی محلوں اور متعلقہ پوائنٹ سے اُٹھا کر اُسے ٹھکانے لگانے کیلئے 24گھنٹے کام کررہی تھیں اس آپریشن کو بہتر طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئٹہ شہر کو 6زونز میں تقسیم کیا گیاہے، افرادی قوت اور وسائل کی کمی کے باوجود ہم نے تمام انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے تین شفٹوں میں کام کیا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور اُنکی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے عید پر بھی آدھے ملازمین تنخواہوں سے محروم رہے ہیں اسکے باوجود ہم نے تمام وسائل آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کئے ہیں اس میں ہمیں شہریوں کا تعاون رہا ہے وزیر اعلی کے ترجمان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے اچھی تیاریاں کی تھیں شہری آلائشوں اور کچرے کی نشان دہی کرتے رہے اور عملہ فوری طور پر اُسکو ٹھکانے لگانے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا۔
کوئٹہ سے مزید