• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے: رضا ربانی

میاں رضا ربانی—فائل فوٹو
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور بحالی کمیٹی میں سی بی اے اور دیگر ایسوسی ایشنز کو لیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوا بازی کے شعبے کے لیے خصوصی ریگولیٹرز مقرر کیے جائیں، وزیرِ اعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ماضی میں وزراء پر مشتمل کمیٹیاں حل تلاش نہ کر سکیں۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ماضی کی کمیٹیاں حل اس لیے تلاش نہ کر سکیں کہ ان کے حل زمینی حقائق کے برعکس تھے، ماضی میں اصل شراکت داروں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے حل کے لیے جامع سوچ درکار ہے، تمام شراکت داروں کو حل کے لیے کام کرنا ہو گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا ہے کہ پائلٹس کی تنخواہوں میں ابھی اضافہ کیا گیا ہے اب دیگر ورکرز کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں، یونین کے بغیر کسی بھی حل کی مزاحمت کی جائے گی۔

سینیٹر رضا ربانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس آؤٹ سورس نہ کرے، یہ حساس قومی اثاثے ہیں جن کی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

قومی خبریں سے مزید