• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسلام آباد کے علاقے ترامڑی کے نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بچی کی نارمل پیدائش کے بعد انکیوبیٹر میں رکھا گیا، انکیوبیٹر کا درجہ حرارت بڑھنے سے بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں۔

بچی کے والد نے بتایا کہ غفلت چھپانے کیلئے بچی کی ٹانگوں پر پٹی کرکے 5 روز بعد بچی لینے آنے کو کہا گیا۔

والد کا الزام ہے کہ بچی کو زبردستی لیا اور دوسرے نجی اسپتال سے معائنہ کرایا تو جھلسنے کا علم ہوا۔

پمز حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو پمز اسپتال کے شعبہ برن میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی دونوں ٹانگوں کا نچلا حصہ شدید جھلس گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ بچی کا علاج جاری ہے، معائنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نجی اسپتال حکام کے مطابق گزشتہ روز بارش میں بجلی کی کمی بیشی سے بچی کی ٹانگیں جھلسیں، بجلی کی کمی بیشی سے بلب پھٹ کر بچی کے انکیوبیٹر پر گرا اور آگ لگ گئی۔

نجی اسپتال کے حکام نے کہا کہ بلب گرنے سے لگی آگ پر فوری قابو پایا اور بچی کو ابتدائی طبی امداد دی۔

حکام نے مزید کہا کہ بچی کے والد اور لواحقین سے تعاون کیلئے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔

صحت سے مزید