سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ مجھے پشاور ہائیکورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کامیاب نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما وزیر عبدالکریم خان کو گرفتار کیا گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ تمام ناجائز کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں، تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں مل چکی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیشی کےلیے آتے ہیں تو پولیس گرفتار کرنے کےلیے موجود ہوتی ہے۔