• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجیت اگرکر کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

اجیت اگرکر - فوٹو: فائل
اجیت اگرکر - فوٹو: فائل

سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر مقرر کردیے گئے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔ 

تین ممبران پر مشتمل اس کمیٹی نے متفقہ طور پر اجیت اگرکر کو مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجیت اگرکر کو اس عہدے کے لیے ان کے کرکٹنگ کیریئر، سینئر ممبئی ٹیم کے ساتھ بطور چیف سلیکٹر کام کرنے کے تجربے اور دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ ذمہ داروں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نامزد کیا گیا ہے۔ 

بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ان کے انتخاب کےلیے سینیارٹی کا بھی خیال کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اجیت اگرکر نے بھارت کی جانب سے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید