کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ، چین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کسی کو بھی ایک تہذیب کو دوسری تہذیب کے خلاف کھڑا کرنے کے بہانے کے طور پر ’اظہار رائے کی آزادی‘ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔چین اسلامو فوبیا کو مسترد کرتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات کے کسی بھی اظہار کی مخالفت کرتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، شمولیت اور علم کے تبادلے کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے۔