• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

……دانت سفید کرنے کے لیے……

لونگ کا تیل دو سے تین قطرے ٹوتھ برش پر ٹپکا کر اچھی طر ح برش کریں، پھر دیکھیں دانت کیسے موتیوں کی طر ح چمک اُٹھتے ہیں۔ ہفتے میں ایک بار بھی کرلیں تو کافی ہے، یہ کرنے کے بعد آپ کو کسی اور ٹوٹکے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

دانتوں کے تکلیف سے فوری نجات کے لیے

امرت دھار ا کو کاٹن پر لگا کر دانت پر رکھیں دانت کا درد فوری ختم ہو جائے گا۔ اگر دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگ رہا ہو مسوڑھے سوج رہے ہوں تو امرت دھارا کے دس قطرے ایک کپ پانی میں ڈال کر دن میں دو بار کلی کریں صرف پانچ دنوں تک ہرقسم کا گرم ٹھنڈا لگنا ختم ہو جائے گا۔

……نیند کی کمی کے لیے ……

خربوزے کے بیج ایک چھٹانک، پانی میں پیس کر گُڑ میں شیرہ بنائیں اور اس کے چاول بنا کر کھائیں تو خوب نیند آتی اور چہرہ بھی نکھر جاتا ہے۔

…… شوگر کے لیے ……

کالے جو ،کوڑ تنبہ ،کلونجی ،میتھرےبرابر وزن لے کر پیس لیں اور فل سائز کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول صبح اور دو شام میں پانی کے ساتھ لیں۔ مسلسل تین دن کھائیں اور باقاعدہ شوگر چیک کرتے رہیں۔

……بینائی تیز کرنے کےلیے ……

پندرہ بادام دو چائے کے چمچے سونف، تین کالی مرچوں کو نہار منہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ چبا کر کھالیں۔

……انگور کھانے کے فوائد ……

اس کے کھانے سے پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے۔ زکام کھانسی دور ہوتی ہے۔بلغم ختم ہوتا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ انگور کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔

……آلو بخارے کا استعمال ……

آلو بخارے کا مسلسل استعمال جسم میں ہونے والی خارش میں فائدے مند ہے۔

صحت سے مزید