• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ نہ ملنے پر آصف زرداری کا اظہارِ تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آبادگاروں اور کسانوں کو کپاس کے وفاق کے اعلان کردہ نرخ نہ ملنے پر سابق صدر آصف زرداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسانوں کو کپاس کی وفاقی حکومت کی مقررہ قیمت 8500 روپے نہیں دی جا رہی، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ دلوانے کے لیے اقدامات کرے، آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی کاشتکاروں کو ان کا پورا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو خصوصاً ہدایت کرتا ہوں کسانوں کو حق دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔

قومی خبریں سے مزید