کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضے اور پی پی کی فسطائیت کیخلاف ، اہل کراچی کے جائز و قانونی حقوق اور مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے،بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹر لسٹوں‘ حلقہ بندیوں اور اس کے بعد کے تمام مراحل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا‘ کراچی میں بڑے پیمانے پر کامیابی شہدا کے خون کا ثمر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور مہم چرم قربانی میں خدمات انجام دینے والے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ سے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری‘ جنرل سیکرٹری عبدالحنان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں نمایاں کارکردگی پر حافظ نعیم الرحمنٰ علاقہ جات کو اعزازی شیلڈ دیں ،حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کارکنان گھر گھر جاکر رابطہ مہم تیز کریں لوگوں تک پہنچیں اور قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔