کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پربلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کا اجلاس طلب اوربلدیہ کا بجٹ عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے سے ہی منظور کروایا جائے، ٹاؤن کے چیئرمینز کو بلاتاخیر چارج منتقل کیا جائے۔ ٹاؤنز اور اضافہ شدہ یوسیز چیئرمینز کو دفاتر دیے جائیں۔پی ایف سی ایوارڈ اور موٹروہیکل ٹیکس سے کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حصہ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں میں شہر کی ابتر حالت، پانی کے بحران ودیگر عوامی مسائل اور منتخب بلدیاتی قیادت کو تاحال چارج کی عدم منتقلی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے نو منتخب ٹاؤن چیئرمینز ووائس چیئرمینز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔