• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پھانسی دیدی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)ایران شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز مزار شاہ چراغ پر حملہ کرنے والے 2افراد کو پھانسی دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار پر حملہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13لوگ جاں بحق ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔دونوں افراد کو پھانسی صبح طلوع آفتاب سے پہلے جنوبی شہر شیراز میں دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نے مقدمے کی سماعت میں بتایا تھا کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں داعش سے رابطے میں تھے اور وہیں سے شاہ چراغ مزار پر حملے میں مدد حاصل کی۔

دنیا بھر سے سے مزید