پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور رائٹر یاسرہ رضوی نے خود سے 10 برس کم عمر شخص کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
حال ہی میں یاسرہ رضوی نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور اپنے آنے والے پروجیکٹ اور انڈسٹری میں مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آخر وہ کون تھا جس نے انکا دِل توڑ کر اُنہیں شاعری پر مجبور کردیا۔
انہوں نے میزبان ’تابش ہاشمی‘ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں ہر شخص کا دِل الگ انداز سے ٹوٹتا ہے لیکن جب دِل بہت زور سے ٹوٹ جائے تو پھر چیخیں نہیں اندر سے شاعری نکلتی ہے۔
اُنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُن کا بھی دِل ٹوٹا ہے۔
انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں عبدالہادی جیسا انسان شوہر کے روپ میں مل گیا۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے ’دوستی‘ کو اپنی کامیاب شادی کی بنیاد قرار دیا۔
خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال کم عمر پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔