• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ کے قریب بلڈر اور CAA میں زمین کا تنازع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئر پورٹ کے قریب بلڈر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی میں زمین کا تنازع۔ بلڈر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور گریڈ 21 کے سینئر افسر خاقان مرتضی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔بلڈر کی درخواست پر کراچی ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ نمبر 77/2023 درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کے علاوہ سی اے اے کے دیگر افسران ایئر پورٹ منیجر طاہر سکندر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈ جعفر عباس چیمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی ریحان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ بلڈر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سی اے اے حکام زیرِ تعمیر پراجیکٹ میں زبردستی گھسے اور عملے کو مارا پیٹا۔

ملک بھر سے سے مزید