کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام مین نے کہاہے کہ وفاق میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ، کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالا ،صحافی کالونیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائیں گے ، ایم کیو ایم اور ماعت اسلامی تلخی چھوڑیں ، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے بات کریں، ملک میں گلدستہ چاہتے ہیں، سیاست میں لڑتے نہیں سیاست کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کیساتھ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا ،کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ اسکیموں اور نئے ممبران کے پلاٹس کے حوالے سے صوبائی وزراء اور کلب کے عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی۔صدر کراچی کراچی پریس کلب سعید سربازی نے بتایا کہ آج ون ونڈو میٹنگ تھی، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کی ہائوسنگ اسکیم کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کوارڈی نیشن کمیٹی بنا رہے ہیں،جو ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی صحافی کالونیوں نے مسائل حل کرے گی، کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن ،ڈی جی ایم ڈی اے،ڈی جی ایل ڈی اے،کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری شامل ہوں گے،سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، امید ہے کراچی پریس کلب کی گرانٹس میں اضافہ اور اراکین کے پلاٹس معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرلیا جائے گا۔