• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: کپاس کی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکار پریشان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بہاولنگر میں کپاس کی فصل تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے مگر مارکیٹ میں کاٹن کا مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

بہاولنگر کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ضلع بہاولنگر میں اس بار 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے جو اب تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے۔

مہنگی کھاد، اسپرے، بیج اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کے بعد تیار ہونے والی فصل کو مارکیٹ میں مناسب ریٹ نہیں مل رہے، جس کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

کپاس کی فصل کسانوں کے لیے وائٹ گولڈ سمجھی جاتی ہے، کسان اپنے سال بھر کے خرچے کپاس کی فصل سے ہی پورے کرتے ہیں۔

حکومت نے اس دفعہ کپاس کا ریٹ 8500 روپے مقرر کیا ہے مگر مارکیٹ میں کوئی بیوپاری حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر کپاس خریدنے کو تیار نہیں۔

بہاولنگر کے علاوہ راجن پور اور نواب شاہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی کپاس کے کاشت کار پریشان ہیں۔

کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روئی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید