• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کی بھرپور کاشت کا دور واپس لوٹ آیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو کپاس کا معاوضہ 8500 روپے فی 40کلو گرام یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ،اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریڈ نگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو روئی کی خریداری کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی بھرپور کاشت کا دور واپس لوٹ آیا ہے جوکہ ملک میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔وہ گزشتہ روزسول سیکرٹریٹ بہاولپور میں کپاس کی موجودہ صورتحال سے متعلق منعقدہ ڈویژنل سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر زراعت(توسیع) بہاولپور جمیل غوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید