• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: شادی کے اگلے دن دولہا نے دلہن پر مقدمہ درج کرا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر 5 لاکھ روپے کی نقد رقم اور زیورات لے گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، خاتون اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید