• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار ادا کیا وہ کسی اور نے نہیں نبھایا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 13 ماہ جو کردار نبھایا، وہ کسی اور وزیراعظم نے نہیں نبھایا۔

سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتحادی حکومت کی 12 پارٹیوں کو بحسن و خوبی ساتھ لے کر چلے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کیے، پچھلے 13 ماہ سے 12 پارٹیوں کو ساتھ لے کر وزیراعظم توازن کے ساتھ چل رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو شہباز شریف نے لیپ ٹاپ دیے، دانش اسکول کا سلسلہ بھی انہوں نے ہی شروع کیا، یہ ایک بنیادی قدم تھا، جو وزیراعظم شہباز شریف نے اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ یہ اقدامات بعد میں آنے والی حکومت نے روک دیے۔

قومی خبریں سے مزید