• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر مؤخر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم  شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔

احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

عدالتی عملے نے کہا کہ چار اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ 

درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبدالصمد داؤد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان شامل ہیں۔

ملزمان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللّٰہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید