اسلام آباد(آئی این پی) رہنما مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دیدیا ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست پیچیدہ نہیں بلکہ بے مقصد ہوگئی ہے یہ سیاست نہیں چلتی کہ اس کو گرا دو اس کو بنا دو یہ 75 سال بہت کرلی ۔ نام نہاد احتساب کے ادارے کسی اور مقصد اور سیاست کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں،ایسے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا شاید باہر رہ کر اس سے بہتر کام کرلوں ، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ اس وقت سیاست ملکی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں ہے ، مجھے حقیقت نظر آرہی ہے اور کم ازکم میرے الیکشن لڑنے سے تو حل نظر نہیں آتا ،یہ تمام اسٹیک ہولڈرز نہیں بیٹھیں گے تو پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ، ایسے بہت سے تجربات ماضی میں کرچکے اب سبق حاصل کرلیں ، اگر آئندہ بھی الیکشن چوری ہوئے تو ملک پر مثبت اثرات نہیں ہونگے۔